حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ سیدہ زینب (س) جوگیپورہ بجنور ہندوستان حجت الاسلام حامد حسین مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای صرف ایک ملک کے سربراہ نہیں، بلکہ عصرِ حاضر میں امتِ مسلمہ کے لیے اتحاد، جرأت اور فکری رہنمائی کی ایک توانا آواز ہیں۔ ان کی زندگی کا ہر ورق اسلام کی سربلندی اور مظلومینِ جہاں کی حمایت سے عبارت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں جہاں دنیا کی بڑی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے کمزور قوموں کا استحصال کر رہی ہیں، سید علی خامنہ ای وہ واحد لیڈر ہیں جو عالمی استعمار کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں؛ ان کی سیاسی بصیرت نے مشرقِ وسطیٰ میں دشمن کے کئی ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
مولانا نے کہا کہ آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت کا خلاصہ "بصیرت، شجاعت اور توکل" ہے۔ وہ ایک ایسی شمع ہیں جو تاریک راہوں میں امتِ مسلمہ کو منزل کا پتہ دیتی ہے۔ ان کی پیروی درحقیقت ان قوانین اور اصول کی پیروی ہے جن کے ذریعے سے اسلام سربلند ہوتا ہے۔









آپ کا تبصرہ